Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / فاسٹ باولر میگراتھ کے ریکارڈ کو جیمز اینڈرسن سے خطرہ

فاسٹ باولر میگراتھ کے ریکارڈ کو جیمز اینڈرسن سے خطرہ

ملبورن /5 جون (سیاست ڈاٹ کام)  آسٹریلیا کے لیجنڈ فاسٹ باولر گلین میگراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ریکارڈ انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں ٹوٹنے کا پورا یقین ہے۔آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میگراتھ نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کی میرا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فاسٹ باولر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ جیمز اینڈرسن توڑے گا۔ اس کی موجودہ کارکردگی دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس کے سامنے اب کوئی بھی ریکارڈ توڑ نا نا ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن اس وقت بھر پور فارم میں ہیں اور سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے اب تک 18وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اور ابھی اس سیریز کا ایک میچ باقی ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔یاد رہے کہ گلین میگراتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باولر ہیں۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 563وکٹیں حاصل کیں۔ اینڈرسن اب تک 451کھلاڑیوں کو آوٹ کر چکے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں (800)سری لنکا کے مایہ ناز اور جادوگر سپنر مرلی دھرن نے حاصل کر رکھی ہیں۔ اینڈرسن کا اس فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔

TOPPOPULARRECENT