Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / فاصلاتی امتحانات میں نقل نویسی 7 گرفتار

فاصلاتی امتحانات میں نقل نویسی 7 گرفتار

حیدرآباد۔/6اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے آج مغلپورہ پولیس کی مدد سے انٹر میڈیٹ کے فاصلاتی امتحانات میں نقل نویسی میں ملوث 7 افراد بشمول گورنمنٹ اساتذہ، لکچرر اور طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی فاصلاتی انٹر میڈیٹ امتحانات کا آج انعقاد عمل میں آیا تھا جس کے دوران مغلپورہ میں واقع گیلکسی جونیر کالج کے سید عارف اور سید صمد حسین نے سٹی کالج اور اندرا ودیا نکیتن اسکول مغلپورہ کے کوآرڈینیٹرس کی مدد سے بڑے پیمانے پر امیدواروں کے نقل نویسی کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ سید عارف اور سید صمد حسین نے اندرا ودیا نکیتن سنٹر سے پرچہ سوالات حاصل کرنے کے بعد اسے دوسرے مقام پر پُر کرنے کے بعد خواہشمند طلباء کے حوالے کردیا کرتے تھے۔ کمشنر ٹاسک فورس نے اس دھوکہ دہی میں ملوث 47سالہ محمد عبداللہ ساکن بی بلاک ملک پیٹ گورنمنٹ ٹیچر، 44سالہ پی کودنڈا راما راؤ گورنمنٹ ٹیچر، 51سالہ سید صابر گورنمنٹ لکچرر، سید عارف گیلکسی جونیر کالج کلرک، سید صمد حسین کوآرڈینیٹر ساکن ایل سی ایچ کالونی سعید آباد، محمد عبدل شرجیل طالب علم ساکن سعیدآباد اور ریاست نگر کے ساکن طالب علم محمد افضل کو گرفتار کرلیا جبکہ سٹی کالج کے لکچرر اور عالیہ جونیر کالج شاہ علی بنڈہ کے ریکارڈ اسسٹنٹ رگھو اور راجلو پولیس کو مطلوب ہیں۔ پولیس نے اس کارروائی میں پرچہ سوالات کے علاوہ نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT