Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فاضل اراضی کے مالکانہ حقوق کا تنازعہ

فاضل اراضی کے مالکانہ حقوق کا تنازعہ

بودھن /12 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن شہر میں واقع گورنمنٹ جونئیر کالج اور ڈگری کالج کی فاضل اراضی کے مالکانہ حقوق کے تعلق سے کالجس انتظامیہ اور بلدی انتظامیہ کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ کی یکسوئی کیلئے آر ڈی او بودھن مسٹر شیام پرساد لعل نے اپنے چیمبر میں ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے فرقین سے مالکانہ حقوق کے دستاویزات پیش کرنے کی خواہش کی ۔ سب سے پہلے تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب جونئیر کالج انتظامیہ احاطہ کی دیوار اٹھانے کیلئے کھدوائی کے کاموں کا آغاز کیا ۔ کالج انتظامیہ مین روڈ سے 20 منٹ جگہ چھوڑ کر احاطہ کی دیوار تعمیر کرنا چہا رہی ہے ۔ لیکن مجلس بلدیہ کا دعوی ہے کہ سڑک اور کالج کے درمیان پچاس فٹ بلدیہ کی اراضی موجود ہے ۔ اس جگہ پر تقریباً 20 سال قبل ملگیات تعمیر کرنے تجاویز حکومت کو پیش کئے جاچکے اور اس طرح ڈگری کالج کے میادن کے ایک حصہ میں مجلس بلدیہ نے عوامی نمائندگی پر ورکنگ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا جس پر کالج انتظامیہ نے اعتراض کرتے ہوئے اس معاملہ کو کمشنر کاجلجس اور مقامی انتظامیہ سے رجوع کیا ۔ گذشتہ روز ڈگری کالج کے دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد کالج کی اراضی کی پیمائش کی گئی ڈگری و جونئیر کالج ایک دوسرے سے متصل ہے ۔ ابھی جونئیر کالج کی جگہ کی پیمائش کرنا باقی ہے ۔ دفتر آر ڈی او میں منعقدہ اجلاس اجلاس میں صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا کمشنر بلدیہ دیویندر تحصیلدار سدرشن ڈگری کالج انچارج پرنسپل ورا پرساد اور جونئیر کالج پرنسپل ووڈنا نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT