Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فالکنر کی ہیٹ ٹرک ، سری لنکا 288 پر آل آؤٹ

فالکنر کی ہیٹ ٹرک ، سری لنکا 288 پر آل آؤٹ

کولمبو ۔ 24اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی آل راؤنڈر جیمس فالکنر نے پھر ایک مرتبہ آخری اوورس میں نہ صرف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ سری لنکا کے خلاف یہاں منعقدہ دوسرے ونڈے میں ہیٹ ٹرک بھی لی ۔ فالکنر نے پہلے 46 ویں اوور کی آخری گیند پر کوسل پریرا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جس کے بعد 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر انجیلیو میتھیوز کو ہینرکس کے ہاتھوں آؤٹ کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر تسارا پریرا کو بولڈ کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔ دوسری جانب سری لنکائی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.5 اوورس میں 288 رنز اسکور کئے ۔ میزبان ٹیم کیلئے مینڈیس نے سب سے زیادہ 69 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 69 رنز اسکور کئے ، جبکہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے دیگر بیٹسمینوں میں انجیلو میتھیوز نے 60 گیندوں میں 57 اور کوسل پریرار نے 53 گیندوں میں 64 رنز اسکور کئے ۔ آسٹریلیا کیلئے میچل اسٹارک نے 53، فالکنر نے 45 اور آڈم زمپا نے 42 رنز کے عوض فی کس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT