Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / فاکس ساگر جھیل کی صفائی کا فیصلہ خوبصورت جھیل کی صفائی مہم کا آج آغاز

فاکس ساگر جھیل کی صفائی کا فیصلہ خوبصورت جھیل کی صفائی مہم کا آج آغاز

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (این ایس ایس) حیدرآباد کے شمال میں واقع فاکس ساگر جھیل کی صفائی اور اس کے تحفظ کے کام کو اتوار سے شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں آج شہر میں مسز تیج دیپ کورمینن، ڈی جی، ٹی ایس ایس پی ایف کے ساتھ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ، انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ، اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے عہدیداروں اور جیڈی میٹلہ انڈسٹریز کے نمائندوں کے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ قطب اللہ پور میں واقع اس جھیل کے قریب رہائشی علاقوں سے سیوریج، قریبی صنعتی علاقہ سے کچرا ڈالنا، اس جھیل کے اطراف بورویلس کی کھدائی اور پلاسٹک جلانے سے 482 ایکر جھیل کو خطرہ لاحق ہے۔ تمام ایجنسیز مشترکہ طور پر اتوار کو منصوبہ پر عمل درآمد کی ابتداء کے طور پر فاکس ساگر لیک کی صفائی مہم کا آغاز کریں گے تاکہ اس خوبصورت جھیل کو بحال کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT