Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / فاکس نیوز کے تازہ ترین پول میں ٹرمپ کے مقابلے ہلاری کو شکست

فاکس نیوز کے تازہ ترین پول میں ٹرمپ کے مقابلے ہلاری کو شکست

واشنگٹن ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن کے امکانی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے پہلی بار اپنے ڈیموکریٹک حریف ہلاری کلنٹن نے تازہ ترین پول میں شکست دی جبکہ مجموعی طور پر ووٹرس نے دونوں ہی امیدواروں کی کوئی خاص تائید نہیں کی۔ فاکس نیوز نے اپنے تازہ ترین پول کے انعقاد کے بعد بتایا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہیکہ ہلاری کو ٹرمپ کے سامنے شکست ہوئی حالانکہ شکست کا تناسب انتہائی کم ہے۔ ٹرمپ کی تائید کرنے والے ووٹرس کا تناسب 45 فیصد بتایا گیا جبکہ ہلاری کی تائید میں صرف 42 ووٹرس نے ووٹ دیا۔

طالبان کو امن مذاکرات میں
راست شرکت کا امریکی مشورہ
واشنگٹن ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے طالبان سے خواہش کی ہیکہ وہ حکومت افغانستان کے ساتھ راست طور پر امن مذاکرات میں حصہ لے کیونکہ امریکہ ایسے کسی بھی مجوزہ امن منصوبہ کی تائید کرتا رہے گا جو گلبدین حکمت یار کی حزب اسلامی کے ساتھ کیا جائے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہم صدر افغانستان اشرف غنی کے ساتھ شامل ہیں بشرطیکہ وہ طالبان کو راست طور پر امن مذاکرات کا حصہ بنائے ہیں۔ آخری فیصلہ طالبان کو ہی کرنا ہے کہ آیا وہ امن مذاکرات کا حصہ بننا چاہتے ہیں یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT