Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / فتح اﷲ گولن کی ترکی کو حوالگی،فیصلہ قانون کے مطابق :اوباما

فتح اﷲ گولن کی ترکی کو حوالگی،فیصلہ قانون کے مطابق :اوباما

واشنگٹن ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے جلاوطن مذہبی لیڈر فتح اللہ گولن کی حوالگی کے بارے میں دی گئی کسی بھی درخواست پر فیصلہ امریکی قانون کے مطابق ہی کریں گے۔ امریکی صدر نے میکسیکو کے اپنی ہم منصب انریکی بینیا نییٹو سے کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں بغاوت کی ناکام سازش میں ملوث قرار دیے گئے فتح اللہ گولن کی ترکی کو حوالگی کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا جائیگا وہ امریکی قانون کے تابع ہوگا۔ اوباما نے کہا کہ ’’ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ امریکہ قانون کی پاسداری کرنے والا ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترکی کی درخواست پر فتح اللہ گولن کی حوالگی کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا جائیگا وہ قانون کے مطابق ہوگا‘‘۔انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ امریکہ کو ترکی میں 15 جولائی کی فوجی بغاوت کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات تھیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے بارے میں ہمارے پاس کسی قسم کی پیشگی معلومات نہیں تھیں۔ اس نوعیت کی الزام تراشی کا مقصد امریکہ کو ترکی کے موجودہ بحران میں ملوث قرار دینے کی کوشش ہے۔ ہم نے جمہوری راستہ اختیار کیا اور واضح کیا ہے کہ ترکی کی منتخب حکومت کیخلاف بغاوت غلط تھی اور امریکہ ترکی میں جمہوریت کے ساتھ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT