Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / فتح سلطان لائین ، عابڈس میں خاتون کی خودکشی

فتح سلطان لائین ، عابڈس میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) عابڈس کے علاقہ فتح سلطان لائین میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ اشراف جو افضل منزل فتح سلطان لائین عابڈس علاقہ کے ساکن مراد علی منجایانی کی بیوہ اپنے بچوں کی تعلیم سے مبینہ پریشان تھی اور مبینہ طور پر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
بلندی سے گرنے والے ضعیف شخص کی موت
حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) رائے درگم علاقہ میں ایک ضعیف شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 سالہ یشوردھن بابو جو ریٹائرڈ ملازم رائے درگم کے علاقہ میں رہتا تھا کل رات وہ دیر گئے عمارت کی بلندی سے مشتبہ طورپر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT