Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / فتح میدان کلب سوسائٹی کے انتظامی کمیٹی کی دھاندلیاں

فتح میدان کلب سوسائٹی کے انتظامی کمیٹی کی دھاندلیاں

کمیٹی کی کارکردگی غیر جمہوری، سوسائٹی کے ارکان کا احتجاج
حیدرآباد۔6مارچ(سیاست نیوز)فتح میدا ن کلب سوسائٹی کی موجودہ انتظامیہ کمیٹی پرتغلب کاروائیوں میں ملوث ہونے کا  الزام عائدکرتے ہوئے سوسائٹی کے مستقل ممبران نے کہاکہ کمرشیل ٹیکس میں مالی دھاندلیوں کے انکشاف کے باوجودموجودہ انتظامی کمیٹی کے چار ذمہ داران کمیٹی امور انجام دے رہے ہیں جو غیرجمہوری اور قابلِ افسوس اقدام ہے ۔ اس ضمن میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سوسائٹی کے مستقل اراکین ستیش اگروال‘ سوریہ موہن ‘ سرینواس ریڈی‘ بلدیو ریڈی‘ ڈاکٹر وینکٹ پرساد ریڈی ‘ اودئے اور دیگر نے کہاکہ محکمہ کمرشیل ٹیکس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میںاس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کمیٹی نے ساٹھ لاکھ روپئے کے حساب کو محکمہ سے چھپانے کاکام کیا ہے جس کے پیش نظر محکمہ کے عہدیداروں نے سوسائٹی کے تمام دستاویزات اور کمپیوٹر ہارڈ ڈسک اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ اس کے علاوہ بارہ لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی محکمہ کمرشیل ٹیکس کی جانب سے عائد کیا گیا ہے جس کی بھر پائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ نے اپریل 2016تک  فتح میدان کلب سوسائٹی کے انتخابات منعقد کرنے اور سوسائٹی کے تمام اکاونٹس عدالت میں پیش کرنے کے ڈسٹرکٹ راجسٹرار کو ہدایت جاری کئے ہیں۔ مذکورہ مستقل اراکین نے مطالبہ کیاہے کہ انتخابات کے انعقاد تک بدعنوانیوں میںملوث سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کے موجودہ ذمہ داران کا سوسائٹی میںداخلے پر امتناع عائدکیاجائے تاکہ صاف او ر شفاف طریقے سے انتخابات کا انعقاد عمل میںلایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT