Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / فتح پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی سنکرانتی کے موقع پر دو فرقوں کے درمیان جھڑپ و سنگباری

فتح پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی سنکرانتی کے موقع پر دو فرقوں کے درمیان جھڑپ و سنگباری

لکھنؤ ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے شہر فتح پور میں آج اس وقت فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی جب سنکرانتی کے موقع پر شوبھا یاترا نکالنے کے دوران دو فرقوں کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں فرقوں کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور سنگباری کی۔ قاضی پورہ کوشالی علاقہ میں سالانہ شوبھا یاترا نکالا جاتا ہے۔ آئی جی لا اینڈ آرڈر اے ستیش گنیش نے کہا کہ تصادم کے دوران چند دکانیں اور موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس علاقہ میں پولیس نے سیکوریٹی سخت کردی ہے اور ریاپڈ ایکشن فورس کے علاوہ پی اے سی جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ زونل آئی جی بھی اس مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ صورتحال قابو میں ہے۔ اسی دوران وشوا ہندو پریشد نے دہلی میں فتح پور واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ پولیس مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے سنکرانتی منانے والوں پر فائرنگ کی ہے۔ وی ایچ پی نے اکھیلیش یادو حکومت پر بھی تنقید کی کہ اکثریتی طبقہ کے ارکان پر اس طرح کے حملوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT