Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فجی نے اولمپک کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

فجی نے اولمپک کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

ریو ڈی جینیرو ۔12 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) فجی نے اولمپک گیمزکی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے رگبی کے فائنل میں برطانیہ کو شکست دی۔ کشتی رانی کے ویمن کیاک ایونٹ میں اسپین کی مایا لین گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔ میڈل ٹیبل پر امریکہ 38 میڈلس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ 31 ویں اولمپک گیمز برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ہیں اور فجی نے رگبی میں تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اولمپک چیمپئن نے فائنل میں برطانیہ کو 43-7 نشانات سے شکست دی۔ کشتی رانی کے ویمنس کیاک ون فائنل میں اسپین کی مایا لین نے گولڈ میڈل جیتا۔ نیوزی لینڈ کی لیوکا جونز دوسرے اور آسٹریلیا کی جسیکا فوکس تیسرے نمبر پر رہیں۔ اسپرنٹ سائیکلنگ میں برطانوی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ ریو اولمپک کے میڈل ٹیبل پر امریکہ 38 میڈل کے ساتھ پہلے ‘چین 30 میڈل  لیکر دوسرے اور جاپان 22 میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پرہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT