Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فحش تبصرہ‘ واورینکاکی گرل فرینڈس کے خلاف کرگیوس پر جرمانہ

فحش تبصرہ‘ واورینکاکی گرل فرینڈس کے خلاف کرگیوس پر جرمانہ

مانٹریال 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) اے ٹی پی نے فرینچ اوپن چیمپئن اسٹانسلاس واورنکا کے خلاف روجرس کپ کے دوران فحش جنسی تبصرہ کرنے والے نک گرگیسوس پر 10,000 امریکہ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ بد کلامی یا اسپورٹسمین جذبہ کے مغائر حرکات میں ملوث ہونے پر ضابطہ کے مطابق یہ اعظم ترین جرمانہ ہے ۔ نک کرگیوس نے چہارشنبہ کی شب کامنٹریٹر کا مائک چھین کر واورینکا کی گرل فرینڈ کے خلاف فحش تبصرہ کیاتھا ۔ جس پر واورینکا نے جمعرات کو اپنے ٹوئیٹ پر لکھا تھا کہ ایسے تبصرہ کی کوئی ضرورت نہیں تھے ۔ مجھے امید ہے کہ گورننگ کمیٹی بھی اس سے اتفاق نہیں کرے گی ۔ بعدازاں گرئیوس نے ٹیوئیٹ کرتے ہوئے اپنے رویہ پر معذرت خواہی کی ۔ فحش تبصرہ کے ایک اور واقعہ پر کرگیوس کے خلاف مزید 2500 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT