Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / فخرالدین علی احمد کی یوم وفات پر قوم کا خراج

فخرالدین علی احمد کی یوم وفات پر قوم کا خراج

ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات، مولانا پیر نقشبندی کا خطاب

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (پریس نوٹ) قوم نے آج مرحوم صدرجمہوریہ ہند جناب فخرالدین علی احمد کو ان کے 40 ویں یوم وفات پر بھرپور خراج عقیدت ادا کیا۔ صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی، جناب حامد انصاری نائب صدر ہند کی جانب سے مرحوم کی مزار پر پھول پیش کئے گئے۔ آج ملک کے مختلف علاقوں میں دعائیہ اجتماعات کا فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کے زیراہتمام انعقاد عمل میں آیا۔ مرکزی دعائیہ اجتماع مرحوم کی مزار واقع عقب جامع مسجد پارلیمنٹ اسٹریٹ نئی دہلی میں مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری کی زیرقیادت منعقد ہوا، جس میں مرحوم صدر ہند کے فرزند جسٹس بدراحمد جج دہلی ہائیکورٹ، مولانا محمد عمر فریدی صدر صوفی کونسل آف انڈیا، جناب محمد نعیم صوفی کے علاوہ مختلف مذاہب کے قائدین اور سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا پیرنقشبندی نے اپنے خصوصی خطاب میں مرحوم صدر ہند کی قومی، ملی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے مرحوم صدر ہند کو صوفیاء عظام کا سچا عاشق قرار د یا۔ انہوں نے اس موقع پر حضرت وطن ؒ کے کتب جسٹس احمد کوپیش کئے جبکہ خانوادہ افتخاریہ کے مولانا سید شاہ عین اللہ حسینی افتخاری نے ان کی رسم دستاربندی اور روحانی تبرکات عطا کئے۔ قبل ازیں مدرسہ کے طلباء نے آیات قرآنی کی تلاوت کی۔ جناب محمد فیاض اور جناب سید عمران قمر نے غلاف مبارک اور چادرگل پیش کئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT