Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / فخرالزمان نے مختصر اننگز سے ہی تعریفیں لوٹ لیں

فخرالزمان نے مختصر اننگز سے ہی تعریفیں لوٹ لیں

برمنگھم ۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام )چیمپیئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بولرز کی عمدہ کارکردگی کے بعد پہلا میچ کھیلنے والے اوپنر فخرالزمان نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے۔220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پہلا مقابلہ کھیلنے  والے نوجوان فخرالزمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 31 رنز کی اننگز کھیل کر حریف ٹیم کو دباؤ میں لے لیا۔مورنی مورکل نے 31 کے انفرادی اسکور پر نوجوان کھلاڑی کو پویلین رخصت کر دیا لیکن ان کے کھیلنے کے انداز نے شائقین کرکٹ اور ماہرین کے دل جیت لئے۔کمنٹری پر موجود سابق کرکٹرز فخرالزمان کے دلیرانہ انداز کے گن گاتے رہے جبکہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین  نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کو بھی اپنا مداح بنا لیا۔نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن
فلیمنگ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک سوال ضرور پوچھنا چاہئے۔ آخر یہ فخرالزمان اب تک کہاں چھپے ہوئے تھے؟۔اس پر آسٹریلیا کے سابق کپتان ڈیرن لیمن نے بھی سابق کیوی کپتان کے الفاظ کی تائید کی۔اس سے قبل فخر زمان نے اپنا ونڈے کرئیر کا آغاز کیا تو انہیں ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک نے ٹوپی پیش کی ۔
نیوزی لینڈ پر سست اوورس کا جرمانہ
کارڈف ۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناء پر نیوزی لینڈ پر جرمانہ عائد کر دیا۔کیویز نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کئے جس پر کپتان کین ولیمسن 40 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر فی کس 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT