Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی سکیورٹی وفد بنگلہ دیش کے انتظامات سے مطمئن

آسٹریلیائی سکیورٹی وفد بنگلہ دیش کے انتظامات سے مطمئن

ڈھاکہ۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ آسٹریلیا کے نمائندگان نے ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل سیکیورٹی انتظامات پرا طمینان کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم کو دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کیلئے اگست میں بنگلہ دیش آنا ہے تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پانچ رکنی وفد ڈھاکہ روانہ کیا ہے جس نے ڈھاکہ میٹر پولیٹن پولیس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں حکومت کی جانب سے مہمان کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیل فراہم کی گئی۔

چیلسی کو بائرن میونخ کے خلاف شکست
سنگاپور۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے اہم میچ میں بائرن میونخ نے چیلسی کو تین گول سے شکست دی۔ سنگاپور کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بائرن میونخ کے کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیے اور ابتدائی گیارہ منٹوں میں چیلسی کیخلاف دو گولز کی برتری حاصل کر لی۔ اسٹار فٹ بالر تھامس ملر نے تیس گز کے فاصلے سے شاندار کک لگا کر تیسرا گول بنایا۔پہلے ہاف میں بائرن میونخ کو پریمئر لیگ کلب کے خلاف 3-1 گول کی برتری حاصل تھی

TOPPOPULARRECENT