Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / فرائض سے غفلت کی پاداش میں مزید دو خادم الحجا ج کے خلاف کارروائی

فرائض سے غفلت کی پاداش میں مزید دو خادم الحجا ج کے خلاف کارروائی

اے پی کے 1016 حجاج کرام کی واپسی‘ پروفیسر ایس اے شکور نے استقبال کیا

حیدرآباد18اکتوبر ( پریس نوٹ )  آج  ایر انڈیا کی تین قافلوں کے ذریعہ 1016 حجاج کرام‘ جن کا اضلاع آندھرا پردیش سے تعلق ہے‘ حیدرآباد واپس ہوئے۔ ایر پورٹ پر  اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے ان  حجاج کرام کا استقبال کیا‘ اور ان سے سفر اور مناسک حج کی ادائیگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ حجاج کرام نے  اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ ان کا حج سہولت اور آسانی کے ساتھ ہوگیا۔   لیکن خادم الحجاج ان کی مدد اور رہنمائی کے لئے دستیاب نہیں رہے۔  اب تک 13 فلائٹس کے ذریعہ حج کمیٹی کے 4397 حجاج کرام وطن واپس ہوئے ہیں ‘ جو 23 نشستیں خالی رہیں ان میں 10  اموات کے باعث اور 13  قبل از وقت حجاج کرام کی واپسی کے باعث خالی رہیں۔  واپس ہونے والوں میں تلنگانہ کے2700 اور آندھرا پردیش کے 1697 حجاج کرام شامل ہیں۔  اب تک تقریباً تمام  فلائٹس بروقت واپس ہوئیں ‘  جسکے باعث حجاج کرام اور ان کے رشتہ داروں کو دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ آج دوپہر کی فلائٹ مقررہ وقت سے پون گھنٹہ قبل 1:45بجے پہنچی۔ اضلاع کے حجاج کرام کیلئے ان کے مقامات کو واپسی تک حج ہاؤز میں قیام کی سہولت بہم پہنچائی گئی ہے جس سے اضلاع کے حجاج کرام استفادہ کررہے ہیں۔ فرائض سے غفلت کی پاداش میں اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور  نے آج مزید دو خادم الحجاج کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ان خادم الحجاج نے سفر حج اور حج کی ادائیگی کے دوران حجاج کرام سے کسی قسم کا ربط نہیں رکھا اور نہ ہی حج کمیٹی سے کوئی تعلق رکھا اور اپنی نجی مصروفیات میں مشغول رہے۔ آج گنٹور کے خادم الحجاج  شیخ محمد غیاث  سکنڈری گریڈ ٹیچر گنٹور اور عبدالقدوس  ٹیچر کڈپہ کے خلاف ان کے محکمہ کو  رپورٹ  دی گئی اور خواہش کی گئی کہ ان کی ناقص کارکردگی کے سبب آئندہ سے ان کو خادم الحجاج کے لئے نہ روانہ کیا جائے۔ اس طرح اب تک جملہ پانچ خادم الحجاج کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔  کل 19اکتوبر کو صبح  9:35 بجے ایک فلائٹ پہنچے گی ‘ جس کے ذریعہ کرناٹک کے حجاج کرام واپس ہوں گے۔ اس کے بعد مزید دو فلائٹس باقی رہ جاتے ہیں جن کی آمد 20 اکتوبر کو ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT