Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / فرانسیسی آلپس پر برف کے تودے کھسکنے کے واقعات ، 3 ہلاک

فرانسیسی آلپس پر برف کے تودے کھسکنے کے واقعات ، 3 ہلاک

لیان ۔ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) موسم کے آخری دنوں میں برف کے تودے کھسکنے سے اسکیننگ کرنے والے اور ان کے گائیڈ اٹلی کی سرحد کے قریب فرانسیسی آلپس پر ہلاک ہوگئے ۔ برف کے تودے البارن کے علاقے میں کھسک رہے تھے ۔ قریبی بونے وال سورآرک ، گیبریل بلینک نے کہا کہ ہمیں ایک باوثوق ذریعہ سے پتہ چلا ہے کہ صرف تین ہلاکتیں واقع ہوئی ۔ حکومت مقامی کا کہنا ہے کہ ایک اور ہلاکت کا امکان ہے۔ مہلوک کی تلاش جاری ہے ۔ دستیاب ہونے والی تین نعش اس علاقے کے متوطن شہریوں کی ہیں ۔ جن کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان تھیں ۔ برفانی دریا والونیٹ پر یہ افراد تقریباً 20800 میٹر کی بلندی پر اسکی اننگ کررہے تھے ۔ چونکہ مہلوکین کی نعشں برف کے نیچے دب گئی تھیں ۔ اس لئے جلد برآمد کرلی گیئں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ عارضی مردہ گھر میں منتقل کردی گیئں ۔ /7 مارچ کو اسی علاقہ میں 3 ولندیزی بھی برف کے تودے کھسکنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT