Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / فرانسیسی دارالحکومت کو شدید سیلاب کا سامنا

فرانسیسی دارالحکومت کو شدید سیلاب کا سامنا

پیرس۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) پیرس میں شدید بارشوں کے بعد دریائے سین میں شدید طغیانی پیدا ہوگئی ہے۔ آج پیرس شہر سے گزرنے والے دریا سین میں سیلابی ریلا گزشتہ تین دہائیوں میں سب سے اونچی سطح تک پہنچ گیا۔ یہ سیلابی ریلا آج صبح 3بجے دریا میں معمول کی سطح سے چھ میٹر سے زائد کی بلندی سے گزرا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صبح 9 بجے کے بعد اس سیلابی ریلے کی شدت میں کمی شروع ہو گئی۔ فرانس، جرمنی اور چند دیگر یورپی ملکوں میں غیر معمولی بارشوں کے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں اب تک مجموعی طور پر سترہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانسیسی دارالحکومت کے مشہور زمانہ میوزیم لْوور کو سیلابی ریلے سے بچانے کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے تہہ خانے میں موجود نوادرات کو محفوظ کرنے کیلئے بالائی منزل میں منتقل کیا گیا ۔

دفاعی ، معاشی و ماحولیاتی موضوعات پر مودی سے بات چیت:جنیفر
واشنگٹن ۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما کئی موضوعات بشمول سکیورٹی و دفاعی تعاون ، معاشی ترقی کی ترجیحات اور ماحولیاتی تبدیلی پر دورہ کنندہ وزیراعظم نریندر مودی سے تبادلۂ خیال کریں گے۔ وہائیٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جنیفر فریڈمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ کلیدی شعبوں میں ہند۔امریکہ باہمی روابط کی وسعت اور گہرائی کو اُجاگر کرتا ہے ۔انھوں نے کہاکہ صدر امریکہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی اور صاف ستھری توانائی کے علاوہ سکیورٹی و دفاعی تعاون میں پیشرفت پر تبادلۂ خیال کریں۔ وزیراعظم نریندر مودی سہ روزہ دورہ پر 6 جون کو واشنگٹن پہونچ رہے ہیں ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT