Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرانسیسی فٹبال کھلاڑی کریم بینزیما گرفتار

فرانسیسی فٹبال کھلاڑی کریم بینزیما گرفتار

پیرس ۔4 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر کریم بینزیما کو بلیک میلنگ مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے جو دراصل ایک اور کھلاڑی کے تعلقات پر مبنی ویڈیو ٹیپ کے متعلق ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بینزیما کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور انھیں سمن جاری کرتے ہوئے ورسلائیس پولیس اسٹیشن طلب کرلیا گیا ہے اور اس وقت وہ پولیس کی حراست میں ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اس حقیقت کا پتہ لگانے میں مصروف ہے کہ رئیل میڈریڈ سے تعلق رکھنے والے کریما بینزیما کا ایک اور مڈفیلڈر میتھیو وال بیونا کے تعلقات کے ٹیپ اور انھیں بلیک میلنگ کرنے کے مقدمہ میں کیا کردار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT