Friday , April 28 2017
Home / دنیا / فرانس انتخابات: ماری لاپین کا ہر قسم کی امیگریشن معطل کرنے کا وعدہ

فرانس انتخابات: ماری لاپین کا ہر قسم کی امیگریشن معطل کرنے کا وعدہ

پیرس ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدارتی انتخاب میں صفِ اول کے امیدواروں میں شامل ماری لاپین کا کہنا ہے کہ وہ انتخاب جیتنے کے بعد ملک میں قانونی طریقے سے آنے والوں کا سلسلہ بھی معطل کر دیں گے۔دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ پارٹی کی رہنما نے ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ وہ ’پاگل پن اور قابو سے باہر صورتحال‘ کو روکنا چاہتی ہیں۔اتوار کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں ان کا امینیول میکغوں کے ساتھ کڑا مقابلہ رہا۔انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی رہنما ماری لاپین فرانس کو یورو سے باہر نکالنا چاہتی ہیں اور ان کے تارکین وطن اور مسلمانوں کے بارے میں سخت گیر نظریات رکھتی ہیں۔انھوں نے اپنی پارٹی کو عوام میں زیادہ قابلِ قبول بنانے کے لیے جماعت کے بعض سخت نظریات سے ہٹنے کی کوشش کی ہے۔اِن کا نعرہ ہے ‘سب سے پہلے فرانس’ جس کے لیے بقول اِن کے وہ فرانس کو اسلامی بنیاد پرستی، عالمگیریت اور یورپی یونین سے نجات دلائیں گی۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق امینیول میکغوں اور ماری لاپین سات مئی کو ہونے والے دوسرے مرحلے تک پہنچ گئے ہیں تاہم دونوں میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT