Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرانس اور کامیابی کے درمیان رونالڈو‘آج یوروکپ کا فائنل

فرانس اور کامیابی کے درمیان رونالڈو‘آج یوروکپ کا فائنل

مارسیلی ۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) یورو فٹ بال چیمپئن شپ2016  کے فائنل میں فرانس اور پرتگال کل مدمقابل ہوں گے ۔ سیمی فائنل میں فرانس نے عالمی چیمپئن جرمنی اور پرتگال نے ویلز کو شکست دی ہے۔ فرانس کی جانب سے اینٹونیو گریزمین نے دونوں مرتبہ گیند کو جال میں پھینکا جس کے ساتھ ہی وہ چھ گولز کے ساتھ گولڈن بوٹ ایوارڈ کیلئے مضبوط امیدوار بھی بن گئے ہیں۔ فرانس نے بحیثیت میزبان ملک دوسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اس کے خلاف عالمی چیمپئن معیاری کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا اسے مسلسل چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں شکست کا سامناکرنا پڑا۔ پرتگال نے ویلز کو2-0 سے شکست دی تھی۔ پرتگال کی جانب سے کرسٹیانورونالڈو اور ریکارڈو نینی نے گولز کئے ۔فرانس اور یورکپ کے درمیان پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو حائل ہیں لیکن میزبان ٹیم پرعزم ہے کہ وہ خطاب حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گی۔اسٹیڈ دی فرانس میدان کل پھر ایک مرتبہ عوامی توجہ کا مرکز ہوگا کیونکہ گذشتہ سال نومبر میں جب اس میدان پر میزبان ٹیم اور جرمنی کے درمیان دوستانہ مقابلے کے دوران دہشت گردانہ حملے میں اسے نشانہ بنایا گیا تھا اور پیرس حملہ میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ان تمام حالات کے باوجود میزبان ٹیم اپنی سرزمین پر تیسرے بڑے فائنل کے پرعزم ہے اور وہ 1984 یورپین چیمپینس اور 1998 ورلڈ کپ کے بعد اس فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔دریں اثناء فرانس کے کوچ  ڈیڈر دیس چیمپ نے سیمی فائنل میں عالمی چیمپین جرمنی کے خلاف 2-0 کی کامیابی کے بعد کہا کہ اس کامیابی کی وجہ سے فرانس میں بہت جوش و خروش دکھا جارہا ہے اور امید ہے کہ فائنل میں بھی عوام کو جشن منانے کا موقع ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT