Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / فرانس :تارکین وطن کی بہتر ہاؤسنگ کامپلکس کو منتقلی

فرانس :تارکین وطن کی بہتر ہاؤسنگ کامپلکس کو منتقلی

پیرس 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرس میں حکام مختلف خیموں کے ذریعہ قائم کئے گئے کیمپس سے 500 شامی اور دیگر پناہ گزینوں کا تخلیہ کروا رہے ہیں اور انہیں خصوصی تیار ہاؤسنگ کامپلکس منتقل کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ فرانس نے یوروپ کی پیشرفت کرنے والے پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر کے سوشیل ورکرس اور دیگر امدادی کام انجام دینے والوں نے تارکین وطن کو صبح کی اولین ساعتوں میں ان کی نیند سے بیدار کیا اور ان سے اپنے سازوسامان اکٹھا کرنے کہا ۔ جس کی انہوں نے خاموشی سے تعمیل کی۔ اس وقت پولیس جمعیت موجود تھی۔ جنوبی پیرس کے ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم بڑے کیمپ میں یہ کارروائی انجام دی گئی جبکہ شمالی علاقہ میں واقع ایک دیگر کیمپ سے بھی تارکین وطن کا تخلیہ کروایا گیا۔ پیرس سٹی ہال کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ تارکین وطن کو ایک خصوصی ہاؤسنگ کامپلکس منتقل کیا جارہا ہے اور ایسے لوگ جو پناہ گزین کا موقف حاصل کرنے درخواست داخل کرنے کے خواہاں ہیں، ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT