Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / فرانس حملہ میں دو امریکی شہری بھی ہلاک

فرانس حملہ میں دو امریکی شہری بھی ہلاک

ماسکو ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے شہر نائس میں جس جنونی ٹرک ڈرائیور نے زائد از 80 افراد کو کچل کر ہلاک کردیا ان میں دو امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اس وقت ہم یہ بات توثیق سے کہہ سکتے ہیں کہ ٹرک کے نیچے روندے جانے والے افراد میں دو امریکی شہریوں کی بھی موت ہوئی ہے۔ ہم مہلوکین کے ارکان خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت جاری کیا گیا جب امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ شام کے موضوع پر بات چیت کیلئے ماسکو میں موجود ہیں۔
جان کربی نے حالانکہ دو مہلوک امریکی شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ یہ ضرور کہا کہ اس وقت امریکہ اپنے شہریوں کو ہر ممکنہ سفارتی تعاون پیش کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT