Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / فرانس میں برفانی تودہ کھسکنے سے 4 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ

فرانس میں برفانی تودہ کھسکنے سے 4 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ

لیان ۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 4 اسکائنگ کرنے والے ہلاک اور دیگر پانچ لاپتہ ہوگئے جب کہ فرانسیسی آلپس میں ایک برفانی تودہ اسکائنگ کے مرکز ٹائینس میں کھسک گیا۔ بچاؤ کارکنوں کے بموجب برف کا یہ زبردست تودہ تقریباً 400 میٹر چوڑا تھا ۔ اور اسکائنگ کرنے والے افراد کے ایک گروپ پر سے گذر گیا ۔ چار افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر پانچ بشمول سیاح اور گائیڈ لاپتہ ہیں۔ اندیشہ ہے کہ یہ لوگ زبردست برف کے تودے کے نیچے دب گئے ہیں۔ ایک بچاؤ عہدیدار نے کہا کہ ان پانچوں کی تلاش جاری ہے ۔ برف کا تودہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے جاریہ موسم سرما کے آغاز سے اب تک مہلک ترین ثابت ہوا ۔ گزشتہ ماہ اٹلی میں 29 افراد برف کا تودہ کھسکنے سے ہلاک ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT