Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / فرانس میں دہشت گردی سے متعلق متنازعہ بل کو منظوری

فرانس میں دہشت گردی سے متعلق متنازعہ بل کو منظوری

پیرس ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت فرانس اپنے سیکوریٹی قوانین کو مزید سخت کرنا چاہتی ہے جس کے لیے سینیٹ میں ایک بل بھی پیش کیا گیا تھا تاہم بل کو قانونی شکل دینے کی راہ میں موجود پہلی رکاوٹ اس وقت دور ہوگئی جب قدامت پسندوں کی اکثریت والی سینیٹ واضح اکثریت کے ساتھ بل کو منظور کرلیا ۔ بل کی تائید میں 229 ووٹس پڑے اور مخالفت میں 106 ۔ تاہم اس بل کو ایوان زیریں میں بھی پیش کیا جائے گا جو قومی اسمبلی کہلاتی ہے اور ماہ اکٹوبر میں اس پر مزید مباحثہ ہوگا ۔ سیکوریٹی قوانین کو سخت بنانے کا وعدہ صدر فرانس ایمانیول میکرون نے اپنے انتخابی مہمات کے دوران کیا تھا جس کے بعد نومبر 2015 میں ملک میں نافذ کردہ ایمرجنسی کو برخاست کردیا جائے گا ۔ جب پیرس میں ہوئے دہشت گرد حملے میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ایمرجنسی میں حکام کو یہ اختیارات حاصل تھے کہ وہ کسی بھی مشتبہ فرد کو اس کے مکان میں نظر بند کرسکتے ہیں ۔ کسی بھی مشتبہ شخص کے مکان کی تلاشی لے سکتے ہیں اور عوامی مجمع پر بھی جج کی منظوری کے بغیر امتناع عائد کرسکتے ہیں ۔ ان قوانین کے بارے میں دائیں بازو کے بعض گروپس بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی سخت اور خوفزدہ کرنے والے قوانین ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT