Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / فرانس میں نوجوان کی تحویل میں موت کیخلاف احتجاج ،پولیس پر حملے

فرانس میں نوجوان کی تحویل میں موت کیخلاف احتجاج ،پولیس پر حملے

بیمومنٹ ۔ سراوئس ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)پیرس کے شمال مضافات میں ایک نوجوان کی تحویل میں ہلاکت پر برہم احتجاجیوں نے پولیس پر حملہ کردیا اور کاروں کو نذر آتش کریا گیا ۔ اس علاقہ میں مسلسل چوتھی شب بھی بے چینی جاری رہی ۔ مقامی حکام نے ہفتہ کو کہا کہ بیمومنٹ ۔ سر ۔ اوئس اور دو قریبی ٹاؤنس میں تشدد سے چار افسران معمولی طورپر زخمی ہوگئے ۔ 24 سالہ آدما تراورے کو منگل کو گرفتار کیا گیا تھااور کچھ دیر بعد وہ فوت ہوگیا تھا ۔ اس واقعہ کے خلاف جمعہ کی شب احتجاج پھوٹ پڑا اور 1500 افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ حکام نے کہا ہے کہ تراورے ایک انتہائی خطرناک بیماری سے متاثر تھا اور اس کے جسم پر تشدد کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ۔ تاہم اس کی بہن عصہ نے پولیس پر تشدد کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ متوفی کے کئی اعضاء متاثر تھے ۔

TOPPOPULARRECENT