Friday , August 18 2017
Home / دنیا / فرانس میں پولیس کی سفاکی کے خلاف مظاہرے

فرانس میں پولیس کی سفاکی کے خلاف مظاہرے

لندن، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس کی سفاکی اور مظالم کیخلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر زبردست مظاہرہ کیا اور اس کے بعد بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو آنسو گیس چھوڑنی پڑے ۔تمام مظاہرین ’’انصاف نہیں، تو امن نہیں‘‘ اور ’’پولیس ہر جگہ، انصاف کہیں نہیں‘‘کی نعرے بازی کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اپنی طاقت کا استعمال خاص طور سیاہ فام اور دیگر اقلیتی گروپوں کیخلاف انتہائی جارحیت کیساتھ کرتی ہے ۔ یہ مظاہرے گزشتہ فروری میں پولیس کی طرف سے ایک سیاہ فام نوجوان کیساتھ مبینہ جنسی بدسلوکی کے الزام میں ہو رہے ہیں۔اس 22سالہ نوجوان کی شناخت تھیو کے طور پر ہوئی تھی جسے شمالی پیرس کے اولنیسوس بویس صوبے میں ایک پولیس ٹیم نے روک کر اس کیساتھ مبینہ طور پر جنسی بدسلوکی کی تھی۔ وہ دو ہفتوں تک ہاسپٹل میں زیرعلاج رہا تھا۔ ایک افسر پر آبروریزی کرنے کا جبکہ تین دوسرے اہلکاروں کیخلاف اس پر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ آبروریزی کے ملزم افسر کے وکیل نے کہا کہ اس شخص کازخمی ہونا صرف ایک حادثہ تھا۔ سبھی افرادنے ان کے الزامات کو مسترد کیا ہے

TOPPOPULARRECENT