Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / فرانس میں کوچ اور لاری کے درمیان تصادم، 42 ہلاک

فرانس میں کوچ اور لاری کے درمیان تصادم، 42 ہلاک

بورڈیو ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی فرانس میں ایک کوچ اور لاری کے درمیان ہولناک تصادم میں کم سے کم 42 افراد ہلاک ہوگئے جن میں اکثر عمر رسیدہ افراد ہیں۔ فرانس میں تین دہائیوں کے دوران یہ بدترین ٹریفک حادثہ تھا۔ کوچ اور لاری میں تصادم کے بعد بھڑک اٹھنے والی آگ میں کئی مسافر زندہ جھلس کر فوت ہوگئے۔ لاری کا ڈرائیور بھی مہلوکین میں شامل ہیں۔ عہدیداروں نے کہا ہیکہ مہلوکین میں دو ڈرائیور اور باقی تمام مسافر شامل ہیں۔ 1982ء کے بعد فرانس کا یہ بدترین ہلاکت خیز حادثہ تھا ۔ صدر فرینکوئی اولاند جو فی الحال یونانی دارالحکومت ایتھنس میں ہیں ، اپنے بیان میں کہا کہ ان کی حکومت متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم ہوچکی ہے اور ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ حادثہ انتہائی المناک ہے جس پر انہیں شدید رنج ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ 5 خوش قسمت مسافر کوچ سے بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT