Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرانس کا آج سیمی فائنل میں جرمنی سے مقابلہ

فرانس کا آج سیمی فائنل میں جرمنی سے مقابلہ

مارسیلی۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یورو کپ 2016ء کے سیمی فائنل میں کل میزبان فرانس کا مقابلہ عالمی چمپئن جرمنی سے ہوگا جہاں فرانس حریف ٹیم کے خلاف اپنا حساب برابر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ فرانسیسی کھلاڑیوں کے ذہن میں جرمنی کے خلاف ناکامی کا حساب برابر کرنا ہے تو دوسری جانب یہاں مارسیلی کے میدان میں اسے مقامی شائقین کی حمایت حاصل رہے گی اور اس سے امید ہے کہ وہ اتوار کو پیرس میں کھیلے جانے والے فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔ فرانسیسی ٹیم گزشتہ کوارٹر فائنل میں ٹورنمنٹ میں انتہائی شاندار مظاہرہ کرنے والی آئیس لینڈ کو 5-2 سے شکست دی۔ دوسری جانب جرمنی کی ٹیم بھی پراعتماد ہے ۔ حالانکہ اٹلی کے خلاف اس نے شوٹ آئوٹ میں کامیابی حاصل کی لیکن اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود عالمی چمپئن جرمنی فائنل میں رسائی کے لئے پرعزم ہے۔ جرمنی کی ٹیم گزشتہ چھ مقابلوں میں جبکہ فرانسیسی ٹیم 9 مقابلوں میں ناقابل تسخیر ہے۔
۔6 ہندوستانی کھلاڑیوں کی یو ایس اوپن میں پیشقدمی
المونٹی(امریکہ) ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی شیٹلرس نے یو ایس اوپن کا کامیاب آغاز کیا ہے جیسا کہ 6 کھلاڑیوں نے رواں ٹورنمنٹ کے دوسرے رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے جن میں کینیڈا اوپن کے فاتح سائی پرنیت بھی شامل ہیں۔ پرنیت جنہوں نے گزشتہ ہفتے اپنا پہلا خطاب حاصل کیا ہے، انہوں نے یو ایس اوپن کے پہلے مقابلہ میں سویڈن کے ہنری ہرسکینن کو 21-13, 21-12 سے شکست دی۔ دوسرے رائونڈ میں ان کا مقابلہ کینیڈا کے بی آر سریکانت سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT