Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / فرانس کا مخالف دہشت گردی دھاوا ، ہتھیار ضبط

فرانس کا مخالف دہشت گردی دھاوا ، ہتھیار ضبط

پیرس۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی انسداد دہشت گردی پولیس نے آج 4 مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا اور ہتھیار ضبط کرلئے۔ صدارتی انتخابات سے چند دن قبل یہ دھاوے کئے گئے۔ ہتھیار مشتبہ افراد سے قربت رکھنے والے ایک شخص کی ملکیت اور غیرقانونی تھے۔ بعض مشتبہ افراد سماجی ذرائع ابلاغ انٹرنیٹ سے ربط رکھے ہوئے ہیں۔ عہدیداروں کو اندیشہ ہے کہ وہ پرتشدد کارروائیوں کی سازش کررہے ہیں۔ یہ گرفتاریاں کریم چیورفی کو گولی مارکر ہلاک کردینے اور ایک ملازم پولیس کے ہلاکت کے دو ہفتوں بعد کی گئی ہیں۔ فرانس کے صدارتی انتخابات آئندہ اتوار کو مقرر ہیں۔جہادیوں کے حملوں میں تاحال 230 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT