Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / فرانس کو کیمیاوی ہتھیاروں کے حملہ کا خطرہ

فرانس کو کیمیاوی ہتھیاروں کے حملہ کا خطرہ

پیرس 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے وزیر اعظم مانیول والس نے خبردار کیا ہے کہ فرانس کو کیمیائی و بیالوجیکل ہتھیاروں کے حملوں کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ملک میں ایمرجنسی میں توسیع کے امکان پر قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی چیز کو خارج از امکانقرار نہیں دے سکتے ۔ ملک کو کیمیاوی و بیالوجیکل ہتھیاروں کے حملوں کا بھی اندیشہ لاحق ہے ۔ پیرس میں ہوئے حملوں کی تحقیقات کا عمل سارے فرانس میں پیھل گیا ہے ۔ ایسے میں والس نے کہا کہ یوروپی یونین کو بھی ائرلائین مسافرین کی اطلاعات حاصل کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی سلامتی و سکیوریٹی کیلئے ضروری ہے ۔ اس دوران فرانس میں پولیس کو یہ اجازت دی جا رہی ہے کہ جب وہ ڈیوٹی سے اتر جائیں تب بھی ہتھیار اپنے ساتھ رکھیں۔ پولیس کمانڈرس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ پولیس عملہ کسی امکانی دہشت گردانہ حملہ کی صورت میں پولیس کے آرم بینڈ پہن کر ان ہتھیاروں کا استعمال کرسکتے ہیں تاکہ کوئی الجھن نہ رہے ۔

TOPPOPULARRECENT