Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / فرانس کے اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ ، 8 افراد بشمول پرنسپل زخمی

فرانس کے اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ ، 8 افراد بشمول پرنسپل زخمی

پیرس۔ /16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فرانس کے ایک اسکول میں 17 سالہ مسلح طالبعلم نے اچانک فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجہ میں 8 طلباء زخمی ہوگئے ۔ فرانس حالیہ کئی دہشت گرد حملوں کے بعد نفسیاتی خوف کا شکار ہے ۔ ایسے میں اس واقعہ نے عوام میں تشویش اور بڑھادی ۔ یہ طالبعلم رائفل ، دو ہینڈ گن اور دو گرینیڈس لئے الیکسیس ڈی ٹوک ویلے ہائی اسکول پہونچا جو گریس شہر کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔اس نے طلباء پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بھگدڑ مچ گئی ۔ زخمیوں میں پرنسپل بھی شامل ہے ۔ مشتبہ طالبعلم کے نام کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔ اس نے سوشیل میڈیا پر امریکی اسکول میں فائرنگ اور 1999ء کولمبائن قتل عام کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی تھی ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ دہشت گرد واقعہ نہیں لگتا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT