Monday , June 26 2017
Home / دنیا / فرانس کے صدارتی انتخابات میں پین اور میکران دوسرے دور میں

فرانس کے صدارتی انتخابات میں پین اور میکران دوسرے دور میں

پیرس، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے دور کے لئے کل شروع ہوئی ووٹنگ کے ابتدائی رجحانات میں نیشنل فرنٹ کی میرین لے پین اور اعتدال پسند امانوئیل میکران جیت کی طرف گامزن ہیں۔پہلے مرحلے کی پولنگ میں ووٹروں کے سامنے مجموعی طور پر 11 امیدواروں کا متبادل تھا۔ مقامی ٹی وی چینلوں کے مطابق مسٹر میکران کو 23.7 فیصد ووٹ ملے ، جبکہ محترمہ لے پین کو 21.7 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسٹر میکران اور محترمہ پین کو قدامت پسند فرانسو فلن اور جاں لک میلاشو سے سخت چیلنج ملا۔ ملک کے کل 67 ہزار پولنگ مراکز پر تقریباً 4.7 کروڑ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔مسٹر میکران اور محترمہ لے پین کے درمیان دوسرے دور کا مقابلہ ہوگا جس کے لئے ووٹنگ سات مئی کو ہوگی۔ محترمہ پین نے جنوری 2011 میں اپنے والد کی جگہ نیشنل فرنٹ کی قیادت سنبھالی تھی اور اس کے ایک سال بعد ہوئے صدارتی انتخابات میں وہ تیسرے نمبر پر رہی تھیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT