Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / فرانس کے علاقائی انتخابات، انتہائی دائیں بازو کو شکست

فرانس کے علاقائی انتخابات، انتہائی دائیں بازو کو شکست

پیرس ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں علاقائی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کے بعد کے جائزوں کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت ’نیشنل فرنٹ‘ کو شکست کا سامنا ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق نیشنل فرنٹ 13 علاقوں میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ ووٹنگ کے بعد کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں 13 میں سے چھ علاقوں میں کامیابی کے باوجود دوسرے مرحلے میں ’نیشنل فرنٹ‘ تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق سابق صدر نیکولا سرکوزی کی قیادت میں دائیں بازو کی رپبلکن پارٹی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی اور یہ حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی سے آگے ہے۔ ایک جائزے کے مطابق نیشنل فرنٹ کی سربراہ مرین لا پین کو اپنے علاقے میں 42.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ رپبلکن پارٹی کو 57.5 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ مرین لا پین نے شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ انھوں نے اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، جمہوریہ فرانس زندہ آباد، فرانسیسی قوم زندہ آباد، فرانس زندہ آباد۔‘ مرین لا پین نے پیکارڈی سے انتخاب میں حصہ لیا جبکہ ان کی بھانجی نے ملک کے جنوبی علاقے پرووانس آلپس کوٹے ڈازیور سے انتخابات میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT