Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / فرانس کے وزیراعظم کے خلاف ناگوار آوازیں

فرانس کے وزیراعظم کے خلاف ناگوار آوازیں

نائس (فرانس) ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم فرانس مینیول بریڈرک کو نائس پر حملہ کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعزیتی تقریب میں پہنچتے ہوئے ناگوار آوازیں اور قاتل استعفیٰ دو جیسے نعرے سننا پڑے۔ ان کے ہمراہ دو دیگر وزراء بھی تھے۔ تعزیتی تقریب میں شرکت کیلئے زبردست ہجوم جمع ہوگیا تھا۔ 14 جولائی کو دہشت گرد حملہ میں 84 افراد کو نائس میں ہلاک کردیا گیا جبکہ یہاں پر عوام قومی دن کی تقریب میں شرکت کرنے اور آتش بازی دیکھنے کیلئے آئے ہوئے تھے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے سوشلسٹ حکومت پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ تیسرے بڑے حملہ کو روکنے کیلئے گذشتہ 18 ماہ سے کوئی کارروائی نہیں کرسکی۔ 31 سالہ تیونسی ڈرائیور نے اپنی 19 ٹن وزنی لاری کے ذریعہ تقریب میںشریک افراد کو کچل دیا تھا۔ اس کے بعد فرانس میں حکومت مخالف جذبات شدید ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT