Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / فرحان اختر ۔ ادھونا کی علحدگی پر تبصرہ سے شبانہ اعظمی کا انکار

فرحان اختر ۔ ادھونا کی علحدگی پر تبصرہ سے شبانہ اعظمی کا انکار

ممبئی۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممتاز فلمی اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ وہ یہ وضاحت کرنے سے قاصر ہے کہ ان کے فرزند فرحان اختر نے اپنی دیرینہ شریک حیات ادھونا کے ساتھ تعلقات کیوں منقطع کرلیئے ہیں۔ فلم ’ بھاگ ملکان بھاگ ‘ کے اداکار فرحان اختر نے اپنی ہیر اسٹائیلسٹ ( زلف تراش ) بیوی کے ساتھ 15سالہ طویل ازدواجی زندگی گذارنے کے بعد حال ہی میں باہم رضامندی سے علحدگی اختیار کرلینے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں کے تعلقات میں دراڑپیدا ہونے کی وجوہات کے بارے میں دریافت کرنے پر شبانہ اعظمی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ اس معاملہ میں وضاحت کی پیش کرنا چاہیئے ، اگرچیکہ فلمی حلقو ں میں فرحان ۔ ادھونا کی علحدگی موضوع بحث بنی ہے لیکن شبانہ اعظمی نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ 42سالہ فرحان اختر ممتاز شاعر اور فلمی مکالمہ نگار جاوید اختر اور ان کی سابقہ بیوی ہنی ایرانی کے فرزند ہیں۔
چھتیس گڑھ میں ماویسٹوں کے
سرنگ دھماکے
رائے پور۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) شورش زدہ ضلع بیجا پور میں چھیتس گڑھ آرمڈ فورس کی ٹیم کو نشانہ بنانے کیلئے ماویسٹوں نے 5طاقتور دھماکے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ایل دھرو نے بتایا کہ بھائی رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے حدود میں نوڈل اور بھائی رام گڑھ کے درمیان باغیوں نے پانچ سرنگ دھماکے کئے تھے جبکہ گیڈیم۔ بھوپال ٹیم سڑک کی حفاظت کیلئے مسلح پولیس کا دستہ گشت پر تھا۔تاہم ان دھماکوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ سیکوریٹی فورسیس نے جوابی فائرنگ شروع کی تو ماویسٹ گھنے جنگل میں فرار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT