Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات / فرسٹ لانسر احمد نگر سے ایک شخص پراسرار لاپتہ

فرسٹ لانسر احمد نگر سے ایک شخص پراسرار لاپتہ

حیدرآباد ۔ /9 مارچ (سیاست نیوز) فرسٹ لانسر علاقہ احمد نگر سید نگرسے ایک شخص پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ محمد افسر کل صبح 8 مارچ سے اچانک لاپتہ ہوگئے ۔ افسر کے رشتہ داروں نے ان کی گمشدگی کی شکایت بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں کروائی ہے ۔ محمد افسر کے رشتہ داروں نے بتایا کہ کل صبح 4 بجے افسر اپنے مکان سے نکلے تھے اور یہ ان کا روزانہ کا معمول تھا ۔ تاہم وہ 8 بجے کسی حال گھر واپس ہوجاتے تھے لیکن کل وہ واپس نہیں ہوئے ۔ شام تک انتظار کرنے کے بعد افسر کے رشتہ داروں نے ان کی تلاش شروع کردی ہرممکنہ جگہ اور رشتہ داروں کے یہاں رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کی جانکاری حاصل کی تاہم انہیں افسر کے متعلق کوئی اطلاع دستیاب نہیں ہوئی ۔ افسر کے رشتہ دار محمد عامر نے تفصیلات بتائی اور کہا کہ رات بھر تلاش کرنے کے بعد صبح پولیس اسٹیشن بنجارہ ہلز میں شکایت درج کی گئی ہے ۔ ان کے رشتہ داروں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ انہیں افسر کہیں نظر آئے تو وہ انہیں ان نمبرات پر اطلاع دیں ۔ 9666378332 ۔ 9396322929

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT