Monday , May 1 2017
Home / جرائم و حادثات / فرضی ای میل کے ذریعہ دھوکہ دینے والے تین افراد گرفتار

فرضی ای میل کے ذریعہ دھوکہ دینے والے تین افراد گرفتار

این آر آئی اکاونٹ سے رقم ہڑپنے کا شاخسانہ ، سائبر کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبر کرائم پولیس سائبرآباد نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا جو فرضی ای میل روانہ کرنے کے بعد عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ ممبئی سے چلائے جارہے اس نٹ ورک کو پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ چینوز اشوک روی اور امتیاز صدیق سید ساکنان باندرا کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اصل سرغنہ جو نائجریائی باشندہ ہے ۔ نائجریا میں مقیم ہے پولیس سائبرآباد نے بتایا کہ شکایت گذار پروین کمار تھوٹا ساکن کوکٹ پلی کو دھوکہ دیتے ہوئے انہوں نے اس شخص کے این آر ای اور این آر او اکاونٹ سے 8 لاکھ روپئے ہڑپ لئے تھے ۔ اس شخص کو ایک ای میل روانہ کیا گیا جس کا این آر ای کھاتہ کارخانہ شاخ سکندرآباد میں پایا جاتا ہے ۔ سائبر کرائم نے فشنگ کے ای میل کا بالاآخر پتہ چلا لیا اور چار افراد کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کو مکمل جانچ کے بعد ممبئی سے انہیں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے سیل فون کے ذریعہ ان کا پتہ چلایا ۔ خاطی کے بنک کھاتوں کو ممبئی کے علاوہ مغربی بنگال میں بھی منجمد کردیا گیا ہے ۔ اصل سرغنہ جو نائجیریا میں رہتا ہے پولیس نے اس شخص کی بھی شناخت کرلی ہے ۔ جو انٹرنیٹ پروٹوکال کو بھی وہ نائجریا ہی سے آپریٹ کر رہا تھا اور لنکس کو روانہ کیا جارہا تھا ۔ جب شکایت گذار پروین جو قطر میں ملازمت کرتا ہے ۔ اس نے ایک میل حاصل کیا جس میں بنک کھاتے کی ازسر نو تیاری اور اپ ڈیٹ کرنے کیلئے تفصیلات طلب کی گئی اور اس نے اپنے این آرائی اکاونٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈ کو بھی لنک کے ذریعہ حوالے کردیا جس کے بعد اس کے بنک کھاتے سے این آر ای اور این آر او اکاونٹ کے ذریعہ ممبئی کے علاوہ مغربی بنگال کے مختلف بنک کھاتوں میں رقم منتقل کردی گئی ۔ جب اس شخص کو دھوکہ دہی کا علم ہوا تو اس نے پولیس میں شکایت کردی ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سائبرآباد مسٹر جے رام کی خصوصی نگرانی میں پولیس نے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT