Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / فرضی باباؤ ں کی فہرست پر ردعمل۔ آسارام نے کہاکہ وہ ’’ گدھوں کے اقسام میں ہیں‘‘

فرضی باباؤ ں کی فہرست پر ردعمل۔ آسارام نے کہاکہ وہ ’’ گدھوں کے اقسام میں ہیں‘‘

جودھپور۔فرضی باباؤں کی فہرست میں اپنا نام شامل کئے جانے سے پریشان آسارام نے کہاکہ وہ ’’ گدھوں کے اقسام کے ہیں۔

خودساختہ بابا سے اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے فیصلے پررپورٹرس نے پوچھا۔ایچ ٹی کی خبر کے مطابق جس کے جواب میں آسارام نے برہم انداز میں کہاکہ وہ ’’ گدھوں‘‘ کے زمرے میں شامل ہیں۔

آسارام جو جودھپور میں ایک نابالغ لڑکی کے جنسی استحصال کے مقدمہ کا سامنا ہے اور اسی ضمن میں اسکو یہا ں پر لایاگیاتھا۔

ملک کے سنتوں نے صاف کردیا ہے کہ آسارام نہ تو سنت اور ہی مذہبی رہنما بلکہ ایک ڈھونگی ہے۔

قبل ازیں ہائی کورٹ میں داخل کردہ درخواست کے پیش نظر عدالت میں حاضری کے دوران وہ میڈیا سے بات نہیں کررہاتھا۔

عدالت کے احاطے میں آسارام کے بھکتوں کی موجودگی پر بھی اعتراض کیاگیا ہے۔

اکھیل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے حالیہ دنوں میں ایک فہرست جاری کرتے ہوئے ہندوستان بھر میں سرگرم فرضی باباؤں کے ناموں کا انکشاف کیاتھا۔

آسارام اور اس کے بیٹے نارائن سائی کا بھی اسی فہرست میں شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT