Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / فرضی دستاویزات تیار کنندہ چالاک شخص گرفتار

فرضی دستاویزات تیار کنندہ چالاک شخص گرفتار

کروڑہا روپیوں کے قرض کے حصول کا انکشاف ، اپل پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : فرضی دستاویزات کی تیاری اور اس سے معصوم شہریوں کو دھوکہ دینا اور ان کی جائیداد کو ناجائز طریقہ سے ہڑپنے کے واقعات میں ان دنوں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کسی بھی شہر کی ملکیت کے نقلی دستاویزات تیار کرتے ہوئے اسے ہراساں کرنا اور قانونی رشہ کشی کی مبینہ دھمکی دے کر اس سے رقم ہڑپنے کے واقعات بھی پائے جاتے ہیں ۔ اپل پولیس نے گذشتہ روز ایسے ہی واقعات میں ملوث ایک چالاک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے نقلی دستاویزات کو تیار کرتے ہوئے ایک اراضی پر بنک سے قرض حاصل کرلیا تھا ۔ اپل پولیس انسپکٹر مسٹر نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ بنک کے ذمہ داروں کی جانب سے شکایت پر پولیس نے اقدام کرتے ہوئے آر وینکٹیش کو گرفتار کرلیا ۔ اس شخص نے جعلسازی کے ذریعہ نہ صرف کسی اور کی ملکیت پر اپنا حق جتایا تھا ۔ بلکہ بنک کو دھوکہ دے کر تقریبا ایک کروڑ سے زائد کا قرض حاصل کرلیا تھا ۔ بنک ملازمین کو جب دھوکہ کا انکشاف ہوا تو اس مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا ۔ پولیس اپل نے اسے گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT