Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / فرضی دستاویزات سے اراضی پر قبضہ کرنے والی ٹولی گرفتار

فرضی دستاویزات سے اراضی پر قبضہ کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے اراضیات پر ناجائز قبضہ اور اسے فروخت کرنے والی ایک ٹولی کو میرپیٹ پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ اس موقع پر ایل بی نگر ڈی سی پی مسٹر ایم وی راؤ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار افراد کو پیش کیا اور بتایا کہ 40 سالہ دشرتھ ساکن کرمن گھاٹ ، 38 سالہ کے پی چاری ساکن ہستناپورم 32 سالہ نریندر ساکن میرپیٹ اور 35 سالہ پالم سریش کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ تین افراد مفرور بتائے گئے ہیں ۔ سال 2016 میں اس ٹولی میں چاری اور دسرتھ جو رئیل اسٹین کے بروکرس ہیں ان کی پہچان وینکٹیشورلو سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے الماس گوڑہ کے علاقہ میں ایک 300 گز کے پلاٹ کے فرضی دستاویزات تیار کرلئے اور ایل بی نگر کے سب رجسٹرار آفس اندراونی اور درمیانی افراد سے ملاقات کرتے ہوئے دوبارہ اگریمنٹ آف سیل اور جنرل پاور آف اٹارنی تیار کرلیا ۔ پولیس سب رجسٹرار کے ڈاکومنٹ رائٹر امیش اور ملازم روی کے خلاف بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT