Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / فرضی میان پاور کنسلٹنسی چلانے والا ٹراویل ایجنٹ گرفتار

فرضی میان پاور کنسلٹنسی چلانے والا ٹراویل ایجنٹ گرفتار

بیروزگاروں سے رقم بٹورنے کا شاخسانہ ، ٹاسک فورس سنٹرل زون پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /13 جنوری (سیاست نیوز) فرضی میان پاور کنسلٹنسی چلانے والے ایک ٹراویل ایجنٹ کو کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ 33 سالہ محمد عبدالدلشاد اپنے بھائی محمد ارشاد کی مدد سے چیاپل روڈ سفائر کامپلکس میں ایروویژن ٹورس اینڈ ٹراویلس کے نام پر فرضی میان پاور کنسلٹنسی چلارہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بیروزگار نوجوانوں کو لائسنس یافتہ ٹراویل ایجنٹ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے نوجوانوں سے 50 ہزار تا 1 لاکھ روپئے حاصل کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دے رہا تھا ۔ دوبئی ، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کو زیادہ تنخواہوں پر بھیجنے کا وعدہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے پاسپورٹ حاصل کرکے دانستہ طور پر بغیر ویزا حاصل کئے نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہوئے طویل مدت کے بعد ان کے پاسپورٹ لوٹادیا کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اب تک 25 تا 30 نوجوان مذکورہ ٹراویل ایجنسی کے دھوکہ دہی کے شکار ہوئے ہیں ۔ ایمگریشن ایکٹ کے تحت مرکزی وزارت لیبر کے تحت رجسٹرڈ شدہ ایجنٹس ہی بیرونی ممالک کو بھیج سکتے ہیں ۔ لیکن بغیر لائسنس کے ٹراویل ایجنسی چلانے پر ٹاسک فورس نے ٹراویل ایجنٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 پاسپورٹ ، کمپیوٹر ، ایک لاکھ 15 ہزار نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ گرفتار ٹراویل ایجنٹ کو عابڈس پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT