Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / فرضی ویڈیو پوسٹ معاملہ، بنگال کا بی جے پی لیڈر گرفتار

فرضی ویڈیو پوسٹ معاملہ، بنگال کا بی جے پی لیڈر گرفتار

کولکاتا، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال پولیس کی کرائم برانچ (سی آئی ڈی) نے سوشل میڈیا پر فرضی پوسٹ کئے جانے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ترون سین گپتا کو گرفتار کیا ہے ۔ سین گپتا بی جے پی کے اطلاعاتی ٹکنالوجی (آئی ٹی) سیل کے سربراہ ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آئی ڈی حکام نے بیربھوم ضلع میں ہنومان جینتی یاترا کی فرضی ویڈیو فوٹج پوسٹ کرنے کے معاملے میں سین گپتا کے مبینہ طور پر ملوث ہونے پر یہ کارروائی کی ہے ۔ انہیں کل رات گئے مغربی بردوان ضلع کے آسنسول کے ہیرا پور سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ غیرضمانتی وارنٹ پر گرفتار کئے جانے والے سین گپتا کو بیربھوم میں واقع سوری کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

فوجی ڈاکٹرس کے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ
نئی دہلی، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مسلح افواج میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لئے حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے طبی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھاکر 65 سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد مسلح افواج اور آسام رائفلز کے جنرل ڈیوٹی میڈیکل افسران اور اسپیشلسٹ میڈیکل افسران اب 60 کے بجائے 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے ۔ اس سے مسلح افواج میں ڈاکٹروں کی کمی پر کسی حد تک قابو پایا جاسکے گا اور مریضوں اور ڈاکٹروں کے تناسب میں بہتری کے ساتھ ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال میں بھی بہتری آئیگی۔

TOPPOPULARRECENT