Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / فرضی ڈگری معاملہ میں عآپ رکن اسمبلی نے الزام مسترد کردیا

فرضی ڈگری معاملہ میں عآپ رکن اسمبلی نے الزام مسترد کردیا

نئی دہلی 6 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے آج دہلی ہائیکورٹ میں اس الزام کی تردید کی کہ انہوں نے سکم یونیورسٹی سے کوئی فرضی گریجویشن ڈگری حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹاپئنگ غلطی کی وجہ سے ان کی ڈگری میں یونیورسٹی کا نام غلط ہوگیا ہے ۔ انہوں نے حلفنامہ میں ادعا کیا کہ جو جسٹس ہیما کوہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ فار انٹیگریٹیڈ لرننگ ان مینجمنٹ یونیورسٹی سکم سے گریجویشن کیا تھا ۔ عدالت نے 18 مئی کو ایک حکمنامہ جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا تھا ۔

 

ناگا امن معاہدہ ‘ کانگریس کی حکومت پرتنقید: سونیا گاندھی کا بیان
نئی دہلی 6 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حالیہ طئے پائے ناگا امن معاہدہ پر آج ایک تنازعہ پیدا ہوگیا جبکہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس نے تین شمال مشرق ریاستوں کے چیف منسٹروں کی توہین کی ہے ۔ ان ریاستوں کے چیف منسٹرس کانگریس کے ہیں۔ سونیا نے کہا کہ مرکز نے یہ معاہدہ کرکے تین ریاستوں کے چیف منسٹروں کو اعتماد میں نہیں لیا ۔ لوک سبھا سے اپنے 25 ارکان کی معطلی کے مسئلہ پر حکومت کے تصادم کرنے والی کانگریس کی صدر نے مودی حکومت کے خلاف ایک اور محاذ کھولا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز ہٹ دھرم ہے اور وہ اروناچل پردیش ‘ منی پور اور آسام کے کانگریس چیف منسٹروں کو اس معاہدہ کے تعلق سے کچھ نہیں بتا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT