Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فرض شناسی سے کام کرنے کی ہدایت

فرض شناسی سے کام کرنے کی ہدایت

کریم نگر ۔ 27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کارپوریشن میں برسرخدمت عہدیدار ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں ۔ ایک فرض سناسی آفیسر کی طرح خدمات انجام دیں ۔ ان خیالات کا اظہار میئر سردار رویندر سنگھ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کوچاہیئے کہ عوام کے سامنے جواب دینے کے قابل رہیں ‘ کوئی بھی مجلس بلدیہ کی خدمات اور سہولتوں کے بارے میں پوچھ تاچھ کرے تو اس کا تشفی بخش جواب دے ۔ انہوں نے کارپوریشن کے شعبہ برقی کے کھلے پارٹس کا جائزہ لیا اور اس کا صحیح استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ عہدیدار ایک دوسرے سے ربط رکھیں اور رائے مشورہ کے بعد ہی کام کریں ۔ انہوں نے ٹریکٹرس کا مشاہدہ کیا اور بروقت ٹائر اور دیگر سامان کی خریدی کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر کمشنر کرشنا بھاسکر ‘ ٹی آر ایس قائد سارا دپتی سرینواس ‘ میونسپل عملہ موجود تھا ۔

TOPPOPULARRECENT