Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ہندوستان ‘‘پر مذاکرہ و طرحی مشاعرہ

’’فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ہندوستان ‘‘پر مذاکرہ و طرحی مشاعرہ

حیدرآباد۔/8مئی، ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر راہی جنرل سکریٹری بزم جوہر کے بموجب ’’ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ہندوستان ‘‘ کے زیر عنوان بزم جوہر کا مذاکرہ زیر صدارت ڈاکٹر مسعود جعفری 14مئی کو 3بجے مسدوسی ہال والٹا روڈ مغلپورہ میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد، ڈاکٹر ناظم علی، ڈاکٹر نادرالمسدوسی مہمانان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈاکٹر راہی کا کلیدی نوٹ اور نظامت ہوگی۔ مذاکرہ کے آغاز سے قبل قاری انیس احمد انیس کی قرأت قرآن پاک، حکیم اقبال قادری کی حمد باری اور ڈاکٹر سید غیاث عارف اشرفی کی نعت ہوگی۔ مذاکرہ کے فوری  بعد ’’ سامنے پھر وہ بے نقاب آئے‘‘ کے زیر طرح شعری نشست منعقد ہوگی۔ شاعر جناب شوکت علی درد صدارت کریں گے۔ جناب باقر تحسین، جناب صاحبزادہ مجتبی فہیم مدیر رنگ و بؤ اور ڈاکٹر نعیم سلیم ورنگلی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر راہی نے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT