Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے جموں و کشمیر فیسٹیول

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے جموں و کشمیر فیسٹیول

تلنگانہ میں پہلی مرتبہ انعقاد ، رویندرا بھارتی میں آج پروگرام
حیدرآباد۔ 5 فروری(سیاست نیوز)تلنگانہ حکومت کے محکمہ لینگویج اینڈ کلچرل کے زیراہتمام تلنگانہ کے مختلف اضلاع بشمول شہر حیدرآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی و گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کے مقصد سے سہ روزہ ’’جموں و کشمیر فیسٹیول‘‘ منعقد کیا جارہا ہے۔ ایم ہری کرشنا ڈائریکٹر محکمہ لینگویج اینڈ کلچر حکومت تلنگانہ نے مذکورہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 6 فروری کو 6 بجے شام رویندرا بھارتی میں جموں و کشمیر فیسٹیول پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول کے تحت جن تہذیبی پروگراموں کو ترتیب دیا گیا ہے، ان میں دھمالی، بندپتھر، چکری، روف ڈانس، ہرن، کڈ ڈانس، گیترو، ڈوگری فوک ڈانسیس، جبرو ڈانس (لداخی ڈانس) ،گوجری فوک اور پہری فوک وغیرہ جیسے جموں و کشمیر کے نامور تہذیبی پروگرامس پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ تلنگانہ میں جموں اینڈ کشمیر فیسٹیول کا حیدرآباد کے علاوہ ورنگل (اربن)، جنگاؤں ڈسٹرکٹ اور محبوب نگر میں شام 6 بجے منعقد ہوگا۔ مذکورہ تمام تہذیبی پروگرامس کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں مشہور ہیں۔ ایم ہری کرشنا نے عوام سے رویندرا بھارتی تھیٹر میں منعقد شدنی پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT