Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے امن ضروری:نتیش

فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے امن ضروری:نتیش

ممبئی، 22اپریل(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار اور جنتادل یونائیٹیڈ کے صدر نتیش کمار نے آج ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جن عناصر کا اور تنظیموں کاملک کی آزادی سے کوئی لینا دینا نہیں رہا وہ حب الوطنی کادرس دے رہے ہیں۔ ممبئی کے شمال مغربی مضافات گورے گاؤں میں ایگزبیشن میں بڑی تعداد میں شرکاء سے خطاب کا آغاز مراٹھی میں کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ ملک کی بہتری اور اتحاد کیلئے امن وبھائی چارگی انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کاملک کی آزادی میں کوئی حصہ نہیں تھا، وہ دیش بھکتی کا سبق پڑھارہے ہیں اور جو قومی پرچم کوپسند نہیں کرتے تھے ، وہ اس کی اہمیت واحترام کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے شراب بندی کی مکمل وکالت کی۔نتیش کمار نے کہا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ محنت کش طبقہ اور کسانوں کا بُرا حال ہے ، سب سے زیادہ کسانوں کی خودکشی ہورہی ہے ، یہ ایک سنگین دور ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT