Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فرقہ پرستوں کے ظلم سے عوام خوفزدہ

فرقہ پرستوں کے ظلم سے عوام خوفزدہ

مٹ پلی ۔ 22 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد عبدالرب ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر و صدر بلال مائناریٹی ویلفیر اسوسی ایشن اپنے صحافتی بیان میں ہندوستان کے موجودہ حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہندوستان کی کئی ریاستوں میں دہشت گردی کی لہر دوڑ رہی ہے ملک میں فرقہ پرستی کا غلبہ اور بڑھتی ہوئی عدم رواداری ، قتل و غارت گری ظلم و ستم تشدد ، خوف کا اس دہشت گردی ماحول سے ملک کی عوام خوفزدہ ہے ملک کے ادیب فن کار اور حتی کہ عام آدمی بھی ان ظالموں کے ظلم کا شکار ہیں جس سے ہندوستانی جمہوریہ کو قطرہ لاحق ہوگیا اور ملک کا نظم و نسق ٹھپ ہوچکا ہے ان حالات میں مرکزی اور اکثر ریاستی حکومتیں اس دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کرنے کے بجائے وہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کی پالیسی اختیار کررہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کی جان و مال عزت و احترام کا تحفظ ملک میں امن و امان قائم کرنے کی ذمہ داری پولیس پر ہے لیکن ہندوستانی پولیس عوامی نمائندوں کے اشاروںپر کام کرتی ہے ۔ قانون کی روشنی میں کام نہیں کرتی ورنہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کے اقتدار پر فائض عوامی نمائندے کسی بھی بہانے وحیلے ان پولیس آفیسرس کو معطل یا تبادلہ کرواتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ میں محکمہ پولیس میں بحیثیت پولیس آفیسر لاء اینڈ آرڈر کے خدمات 39 سال انجام دے کر وظیفہ پر سبکدوش ہوگیا ہوں ۔ یاد رکھیں ملک میں نظم و نسق کی مشنری ٹھپ ہوچکی ہے عوام کی جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ اور امن و امان کی برقراری اور جمہوریت کی بقاء کیلئے ہندوستان کے صدر جمہوریہ کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی وقت مرکزی و ریاستی حکومتوں کو تحلیل کر کے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہے بی جے پی کے سیاسی صدر امیت شاہ کو چاہئے کہ وہ وزیراعظم اور پارٹی کے سیاسی قائدین کو اس بات سے آگاہ کروادیں تاکہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں ۔ ورنہ سیاسی اقتدار سے ہاتھ دھونہ پڑے گا ۔

TOPPOPULARRECENT