Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / فرقہ پرست ایجنڈہ سے چوکسی ضروری : مایاوتی

فرقہ پرست ایجنڈہ سے چوکسی ضروری : مایاوتی

لکھنو 5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش پنچایت انتخابات کے نتائج سے مسرور بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج اپنے کیڈر سے کہا کہ وہ مخالفین کے عزائم خاص طور پر بی جے پی کے فرقہ پرست ایجنڈہ سے چوکس رہیں ۔ انہوں نے کیڈر کو 2017 اسمبلی انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ  مخالفجماعتوں کی جانب سے یو پی اور اترکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بی ایس پی کے قائدین اور کیڈر کو چاہئے کہ وہ ابھی سے خاص طور پر بی جے پی اور اس کی ہم قبیل تنظیموں کے فرقہ پرست ایجنڈہ کے تعلق سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔ مایاوتی نے دونوں ریاستوں میں پارٹی کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مابقی کاموں کو اسمبلی انتخابات سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بہار انتخابات میں عوام غلطی سے بی جے پی پر بھروسہ کرلیں خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی پر بھروسہ کرلیں تو ریاست کا بہت بڑا نقصان ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT